کرنٹ اکاونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوگیا ہے،حفیظ شیخ

  • November 19, 2019, 1:34 pm
  • Business News
  • 165 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ مارچ 2015 میں کرنٹ اکاونٹ تقریباً 52کروڑ ڈالر سر پلس تھااوراب کرنٹ اکاونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہامالی سال 18۔2017میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا جبکہ مالی سال19۔2018 کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر ہوا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا۔

حفیظ شیخ نے بتایاکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔۔ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔