خان شہید کی برسی پر 2دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہو گا،پشتونخوامیپ

  • November 20, 2019, 12:27 pm
  • National News
  • 152 Views

خان شہید کی برسی پر 2دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہو گا،پشتونخوامیپ
کوئٹہ( پ ر)برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کی تحریک کے عظیم رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی46ویں برسی کے موقع پر جلسہ 2دسمبر کو کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا۔ جس سے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی رہنماء خطاب کرینگے۔ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مختلف علاقائی یونٹوں میں تنظیمی اجلاس اور اولسی جرگے ہوئے۔ کوٹوال علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلاس سے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدعیسیٰ روشان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی ، ضلعی معاونین رحمت اللہ صابر ، ندا سنگر، علاقائی سیکرٹری عبدالخالق کاکڑ ،تختانی بائی پاس توخی آباد میں عوامی جرگہ سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصراللہ خان زیرے ، علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ، حاجی خالد ، حاجی مبارک شاہ ، حاجی امیر خان ، حاجی خوشدل ، ڈاکٹر یوسف ، بروری علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی معاون سیکرٹری نظام عسکر ، اختر لونی ،نواں کلی علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی معاون سیکرٹری باز پشتون اورعلاقائی سیکرٹری راحت خان بازئی ،شالدرہ علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی معاون سیکرٹری کبیر افغان ، علاقائی سیکرٹری عبدالرزاق بڑیچ جبکہ شار اول علاقائی کمیٹی کے ایگزیکٹو اور علاقائی کمیٹی
کے اجلاس سے علاقائی سینئر معاون سیکرٹری اسلم خلجی نے خطاب کیا۔ مقررین نے الگ الگ اجلاسوں میں پارٹی کے تمام عہدیداروں وکارکنوں کو تاکید کی وہ 2دسمبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم مزید تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ خان شہید کی شہادت کی برسی جوش وخروش کے ساتھ منانا اور اس میں بھرپور شرکت قومی فرض ہے اور اس کی ادائیگی کیلئے عہدیداروں اور کارکنوں نے بلنہ مہم سمیت تمام تیاریاں مزید تیز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بروقت پورا کریں۔