اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش آگئی

  • November 20, 2019, 12:33 pm
  • National News
  • 452 Views

اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش آگئی

بہاولپور(ویب ڈیسک) نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“کی اداکارہ (دعا) علیزے شاہ کو 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق نواب صادق محمد خان عباسی کے خاندان کے چشم و چراغ 60 سالہ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ عہد وفا میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ(دعا) علیزے شاہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی، شادی نہ کئے جانے کے سوال پر ا?ن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے۔