ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

  • November 21, 2019, 10:57 am
  • Breaking News
  • 212 Views

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے، ملزمان سے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اسماعیل اور ولی محمد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان ڈی جی خان بائی پاس پر ساتھیوں کے انتظار میں کھڑے تھے کہ خفیہ اطلاع پر پکڑے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، منافرت انگیز لٹریچر اور فنڈز جمع کرنے کی رسیدیں برآمد ہوئیں، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔