وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعدادنصف سینچری کے قریب

  • November 21, 2019, 11:00 am
  • National News
  • 156 Views

پی ٹی آئی حکومت کے دور میں وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد ڈیڑھ سال میں نصف سینچری کے قریب پہنچ گئی ۔ 49 رکنی کابینہ میں ارکان کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

سات ماہ تک کابینہ سے دور رہنے والے سابق وزیرخزانہ اسد عمرکی بطور وزیر منصوبہ بندی واپسی کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں ردو بدل اورغالباً اضافہ بھی عنقریب نظر آئے گا۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے 7 ماہ قبل اپریل میں پہلی کابینہ میں بڑی سطح پر کھاڑ پچھاڑ کی تھی۔

موجودہ وفاقی کابینہ میں اس وقت 25 وفاقی وزیر ، 4 وزرائے مملکت ، 5 مشیر اور15 معاونین خصوصی شامل ہیں ۔

ان میں سے تمام مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو وفاقی وزراء کے مساوی جبکہ دیگر 14 معاونین خصوصی میں سے 8 کو وزرائے مملکت کے برابر مراعات حاصل ہیں ۔