بلوچستان اسمبلی کا اسسٹنٹ سیکرٹری گزشتہ پانچ ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر،اتنا عرصہ سے کہاں غائب ہے؟حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  • November 21, 2019, 11:07 am
  • National News
  • 318 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کااسسٹنٹ سیکرٹری گزشتہ پانچ ماہ سےڈیوٹی سےغیرحاضر،ملازم کالاہور میں زیر حراست ہونے کاانکشاف ،اسمبلی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی ان دنوں اسسٹنٹ سیکرٹری محمد وکیل کو تلاش کر رہی ہے جو 18جون 2019سے بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، اس سلسلے میں اسمبلی کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا جس میں محمد وکیل کو سات دن میں اسمبلی رپورٹ کر نے کی مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد وکیل ان دنوں لاہور کی جیل میں فراڈ کیس میں پابند سلاسل ہیں،اِنہیں رواں سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد حالیہ دنوں میں بلوچستان اسمبلی کے اعلیٰ آفیسر نے ان سے لاہور جیل میں ملاقات بھی کی ہے تاہم اتنے اہم مسئلے کو اسمبلی سے چھپایا گیا اور حکام کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی گئی۔