گلگت بلتستان: میں 124 جانوروں کےشکارکاپرمٹ جاری

  • November 21, 2019, 8:26 pm
  • National News
  • 321 Views

گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات نے 4 استورمارخور سمیت 124 جنگلی جانوروں کے شکار کے پرمٹ جاری کردیے۔

گلگت بلتستان ميں قيمتی جانوروں کے شکارکيلئے سالانہ بولی کے موقع پر ايک مارخورکے شکارکاپرمٹ 83ہزار500امريکي ڈالرميں فروخت ہوا۔

بولی کے دوران بلیوشيپ کی قیمت 8 ہزار900 امریکی ڈالرتک پہنچ کر رکی جبکہ ایک ہمالین مارخورکی بلند ترین قیمت 8 لاکھ روپےمقررہوئی ۔

گلگت بلتستان میں مقامی تحفظ جنگلی حیات کی تنظیمیں جانوروں کا تحفظ کرتی ہیں ۔

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان محمود غزنوی نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال نیلامی کی اچھی بات یہ تھی کہ بالی مناسب تھی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ لوگوں نے نیلامی میں شرکت کی۔

ہر سال موسم سرما میں ملکی اور غيرملکی شکاری گلگت کا رخ کرتے ہیں ، گزشتہ سال استورمارخور کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز تک پہنچی تھی، اس بار قيمت کم ہونے پر مقامی لوگ نے میڈیا نمائندوں کے سامنے ناخوشی کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنگلی حیات کے شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد مقامی لوگوں کو ملتا ہے اور 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا جاتا ہے۔۔