بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیرا علیٰ کے تبدیلی کیلئے کمر کس

  • November 25, 2019, 10:59 am
  • Breaking News
  • 297 Views

کوئٹہ(اویب ڈیسک) اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے کے بعد معاملات کے حل ہونے اور خفیہ ملاقاتوں کے ذریعے مسائل کے حل ہونے کی خبرہیں جہاں ملکی میڈیا میں ہیں وہی پر بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیرا علیٰ بلوچستان کے تبدیلی کیلئے کمر کس لیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتو ں کے متبدر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی این پی مینگل اور جمعیت علماء اسلام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی سے نام پر غور وخوض شروع کر دیا ہے جس کیلئے مسلم لیگ(ن)،پاکستان پیپلز پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور باپ پارٹی کے منحرف ارکان نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ذرائع نے مزید بتا یا ہے کہ باپ پارٹی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کامتبادل وزیرا علیٰ دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے صوبے کے بھاگ دوڑ قوم پرستوں کو دینے پر تمام قوتیں متفق ہوگئی ہے جس کافیصلہ جنوری کے مہینے تک متوقع ہے ۔