میری وزارت تبدیلی سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، شیخ رشید

  • November 25, 2019, 11:03 am
  • National News
  • 142 Views

لاہور(ؤیب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری وزارت تبدیلی سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، چین بطور وزیر ریلوے مجھ سے مطمئن ہے، ایم ایل ون پر میں نے دستخط کیے ہیں، میں ہی اس کو انجام تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال آئے گا تو عمران خان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
عمران خان کا نام ہی پی ٹی آئی اور وہی اتحادی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چین بطور وزیر ریلوے مجھ سے مطمئن ہے۔ ایم ایل ون پر میں نے دستخط کیے میں ہی انجام تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تبدیلی سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو لے کر ضرور آئے لیکن اسٹریٹجی نہیں تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے بہت بڑی ایکسرسائز کی، دھرنے کی ایک سال تیاری کی۔
دھرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے جبکہ 7 سال قید کاٹنا آسان ہے۔ ان کی 11 سیٹوں کو 111 کرلیں پھربھی ان کا سیاست میں کردارنہیں۔ واضح رہے جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے منصوبہ بندی اور ترقیات کے وزیر خسروبختیار، وزیرمواصلات مراد سعید اور وزیرریلوے شیخ رشید کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
جاپان کے مالیاتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سی پیک میں سعودی عرب، ایران اور دوسرے ممالک کو بھی شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان نے سی پیک منصوبوں کے نگراں وزیر کو تبدیل کردیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ ایک ایسا وزیرمقرر کیا ہے جس کو چین بھی پسند کرتا ہے۔اخبارکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے نزدیک سی پیک منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ پاکستان اپنے کچھ پڑوسی ممالک کو بھی منصوبے میں شامل کرے۔
مستقبل میں سی پیک پلس منصوبے میں ہے۔اخبار کے مطابق دوہفتے قبل سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں چین سے مزید مالیاتی وعدے نہیں لیے جاسکے تھے۔یاد رہے وفاقی حکومت میں کابینہ میں گزشتہ دنوں ردوبدل بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جگہ اسد عمر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی لگا دیا ہے۔