نمرتا چندانی کے دوپٹے کی آخری ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول

  • November 25, 2019, 11:10 am
  • National News
  • 203 Views

لاڑکانہ(اویب ڈیسک) بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کے دوپٹے کی آخری ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل فارنزک کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ بھی نل آ گئی جبکہ دوپٹے سے کسی قسم کے ذرات نہیں ملے ہیں، ماہرین کے مطابق کپڑے پر جب تک خون موجود نہ ہو کپڑے پر ڈی این اے آنا مشکل ہوتا ہے، اس سے قبل 16 ستمبر کو نمرتا کی پر اسرار ہلاکت کے بعد پولیس ریکارڈ میں بھی بیانات موجود ہیں جس کے مطابق دروازا توڑ کر روم میٹس اور سائیڈ روم میٹس نے نمرتا کے گلے سے دوپٹہ کھولا گیا، ذرائع کے مطابق دوپٹے پر ایک سے زیادہ طالبات کے ہاتھ لگنے کے باعث بھی کوئی ڈی این اے نہیں ملا جبکہ اس سے قبل نادرا کی خانب سے بھی فنگر پرنٹس کراس میچ کمپیرزن رپورٹ نل آ چکی ہے اس تمام حقائق و واقعات کے بعد اب نمرتا کیس کے جوڈیشنل انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو جلد رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھجوا دیں گے۔