فری لانس کام کرنے والوں کے لئے خوشخبری

  • November 27, 2019, 11:32 am
  • Science & Technology News
  • 168 Views

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) پاکستان میں آن لائن کام کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے اور پاکستان آن لائن کمائی کرنے والے ممالک میں سے چند نمایاں ممالک میں شمار کیا کیا جاتا ہے۔تاہم ان فری لانسرز کو بیرون ملک پیسے منگوانے کے حوالے سے اب خاصی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ مقررہ حد سے زیادہ پیسے آسانی سے منگواسکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ کا امکان ہو گیا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو پانچ ہزار ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال بائیس ارب ڈالر سے زائد ہو جانے کا امکان ہے۔ معیشت کیلئے بڑی خبراس لیے ہے کہ ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی ترسیلات زر کی گروتھ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور فری لانس کام کرنے والوں کو پانچ ہزار ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دےدی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اس عمل سے ایک ارب ڈالرسے زائد کی ترسیلات اضافی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

پہلے فری لانس کام کرنے والوں کو پندرہ سو ڈالر منگوانے کی اجازت تھی، مرکزی بینک کی اس اجازت سے ترسیلات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے منی گرام انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کمپنی کی ملکی معیشت میں دلچسپی اور کاروبار کے فروغ کی خواہش کا خیر مقدم کیا اور وزیر اعظم نے رواں مالی سال ترسیلات میں نمایاں اضافے سے متعلق وفد کو آگاہ کیا تھا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی رقم وطن بھیجنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاتھا آنے والے برسوں میں ترسیلات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرمیں مزید اضافہ ہوگا، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زرکاحجم سات ارب سینتالیس کروڑڈالررہا جبکہ ماہرین کے مطابق ترسیلات زرکاحجم رواں مالی سال بائیس ارب ڈالرسےزائد ہوجانے کا امکان ہے۔