حکومت نے بجلی کی قیمت میں پھراضافہ کردیا

  • November 27, 2019, 11:59 am
  • Business News
  • 150 Views

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین پر ایک سال میں سترہ ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

قیمت بڑھانے کی درخواست بجلی تقسیم تقسیم کار کمپنیوں نے دی تھی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔