معذورملازمین کیلئےاضافی کنونس الاؤنس کی منظوری

  • November 27, 2019, 2:29 pm
  • National News
  • 208 Views

محکمہ خزانہ بلوچستان نے معذور ملازمین کو اضافی کنونس الائونس دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 ہزار روپے کنونس الائونس حکومت بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے یا دوران ملازمت معذور ہونے والے ملازمین کو دیا جائے گا ۔

الاؤنس حاصل کرنے کیلئے ملازمین کے پاس مستند میڈیکل بورڈ کی سند ہونا ضروری ہے۔

کنونس الاؤنس کی ادائیگی کا نفاذ یکم جولائی 2019 سے ہوگا۔ ملازمین ایک ماہ کی میڈیکل یا اتفاقی رخصت کے دوران بھی الاؤنس حاصل کر سکیں گے۔