پی آئی اے کی پرواز میں تین مسافروں کو دل کا دورہ

  • December 2, 2019, 3:19 pm
  • Breaking News
  • 242 Views

لاہور(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پرواز میں تین مسافروں کو دل کا دورہ پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے 742میں تین مسافروں کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔جب کہ ایک خاتون مسافر ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئی۔وفات پانے والی خاتون کا نام ماہالانا بتایا گیا ہے۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایو ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹر اور سٹاف موقع پر پہنچگیا۔ادیگر دو مسافروں میں محمد رفیق اور صابرہ بی بی شامل ہیں جو آپس میں میا بیوی ہیں۔دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس سے قبل بھی قومی پرواز میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

کچھ ماہ قبل نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا تھا۔بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مانچسٹر سے آنی والی پرواز میں مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی جو میر پور کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے دوران انتقال کرنے والا مسافر عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا ۔
ائیرپورٹ پہنچنے پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا۔اسی طرح رواں سال اپریل میں پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے معمر مسافر جاں بحق ہوگیا تھا ۔لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 میں دوران پرواز 73 سالہ مسافر عبدالرحیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا.ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ ازبکستان کی فضائی حدود سے گزر رہا تھا جب مسافر کو دل کو دورہ پڑا، جہاز میں موجود مسافر ڈاکٹر نے جب عبدالرحیم کو چیک کیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا، لندن پہنچنے پر عبدالرحیم کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر برطانوی شہریت کا حامل تھا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔