”آنے والے وقت میں خوشخبریا ں ملیں گی “فردوس عاشق اعوان نے امید دلادی

  • December 2, 2019, 10:26 pm
  • Political News
  • 188 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مئی2013کے بعدپہلی بارسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی، آنےوالے وقت میں قوم کومزیدخوشخبریاں ملیں گی۔


اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں واضح کمی آئی ہے۔ کے ایس ای100 انڈیکس میں نومبرکے دوران 14.9 فیصداضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ مئی2013کے بعدپہلی بارسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی، آنےوالے وقت میں قوم کومزیدخوشخبریاں ملیں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لارہی ہے، معاشی بہتری کیلئے کئے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آناشروع ہوگئے ہیں۔