سمندر سے برآمد ہونیوالی چیز نے بھارت میں کہرام مچا دیا

  • December 4, 2019, 11:58 am
  • Entertainment News
  • 564 Views

پڈیچڑی(ویب ڈیسک) : بھارت کی ریاست پڈیچڑی سے ایک ایسی چیز برآمد ہوئی ہے جس نے پورے بھارت میں کہرام مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت کی ریاست پڈیچڑی میں جب مچھیروں نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے جال بچھایاتو ایک بہت ہی وزنی چیزجال میں پھنستی نظر آئی تاہم جب مچھیروں نے اس بھاری بہرکم چیزکو باہر نکالا تو پورے بھارت میں کہرام مچ گیا۔
جہاں پولیس اورخفیہ ایجنسی کے ادروں نے اپنی کارروائیاں تیز کی اور تحقیقات کرنے کی کوشش کی،تاہم کچھ سامنے نہ آ سکا ،چیئرمین آئی ایس آر او کا کہنا تھا کہ کسی خلائی مشن پر گئی مشینری کا حصہ معلوم ہوتا ہے جو سمندر میں جا گرا ہو۔ یاد رہے بھارت میں پہلے بھی معمولی چیزوں کے برآمد ہونے پر کہرام مچا دیا جاتا ہے، بعض اوقات تو پاکستان پر کبوتر چھوڑنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
واضح رہے بھارت پر یوں تو ہر وقت جنگی جنون سوار رہتا ہے اس بات کا اندازہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ بھارتی حکومت اور فوج اپنی بہادری کو جس طرح بڑھا چڑھا کر بیان کرتی ہے ان کے تمام تر دعوے کبوتر اور غبارے دیکھتے ہی ہوا ہو جاتے ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک بھارتی رپورٹ وائرل ہوئی جس میں بھارت میں مقیم سکھ کمیونٹی پاکستان کے قومی پرچم والا غبارہ اپنے کھیتوں میں دیکھ کر اپنی پریشانی کا اظہار کرر ہی تھی۔
بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ میں رپورٹر نے بتایا کہ فرید کوٹ کے پاس موجود ایک گاؤں میں اس وقت افراتفری پھیل گئی۔خیال رہے کہ بھارت کئی مرتبہ اسی طرح ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوا، کبھی کبوتر تو کبھی سرحد پار سے آنے والے غبارے بھارت میں ہلچل مچا دہتے ہیں جو بہادری اور جرأت مندی کے بھارتی دعووں کے کھوکھلے ہونے کا ثبوت ہے۔