پشاور سے افغان خاتون دہشت گرد گرفتار

  • December 4, 2019, 12:01 pm
  • Breaking News
  • 172 Views

پشاور : حاجی کیمپ اڈہ سے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، خاتون بارودی مواد لاہور منتقل کر رہی تھی ، بارودی مواد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں افغان خاتون دہشت گرد کر گرفتار کیا گیا اور خاتون سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پشاور پولیس نے حاجی کیمپ اڈہ سے افغان خاتون دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے ، خاتون بارودی مواد دہشت گردی کیلئے لاہور منتقل کر رہی تھی۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم نیٹ ورک کو بریک ڈاؤن کیا ہے، پشاور شہر میں بڑی تباہی کا منصوبہ تھا، جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکی اس لیے لاہور ٹرانسفر کرنا تھا۔

محمد شعیب نے مزید بتایا کہ خاتون کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ، گروہ کا تعلق افغانستان سے تھا،فرانزک ٹیمز کام کررہی ہیں، بڑی تعدادمیں بارودی مواد ریموٹ کنٹرول کےذریعے استعمال ہوناتھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہائی الرٹ تھی، بڑی تباہی سے پشاور اور لاہور کو بچایا گیا ہے ، فرانزک ٹیمز کام کررہی ہیں، تھریٹ الرٹ جو آئی ہیں یہ اس سے جوڑا ہوا کیس ہے۔