چمن میں لیویز تھانے کو دھماکاخیز مواد سے اڑادیا گیا

  • December 4, 2019, 12:05 pm
  • National News
  • 200 Views

بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں دہشت گردوں نے لیویز تھانے کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر اقبال دشتی کے مطابق دہشتگردوں نے بوغرہ چوک کے قریب کلی عبدالرحمان میں لیویز تھانے کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ تھانے کی چار دیواری نہیں تھی جس کی وجہ سے دہشتگرد عمارت میں باآسانی گھس گئے اور دھماکا خیز مواد رکھ کر فرار ہوگئے۔

دوسری طرف لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلئے۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق بم دھماکے میں 10 کلو گرام بارودی خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔