بلوچستان سے 3 لیویز اہلکار اغوا، ایک قتل

  • December 5, 2019, 11:23 am
  • Breaking News
  • 263 Views

بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم افراد نے چار لیویز اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد ایک اہلکار کو قتل کرکے لاش پھینک دی۔

بلوچستان لیویز کے مطابق گزشتہ شب ضلع کچھی کی تحصیل سنی شوران میں دہشت گردوں نے 4 لیویز اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور مغوی اہلکاروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

مغویوں میں سفرخان ولد محمد یوسف، محمد امین ولد محمد حسن، نعمان گل ولد مشتاق احمد اور حسین بخش ولد موسیٰ خان شامل ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک مغوی اہلکار سفرخان ولد محمد یوسف کو شہید کردیا اور لاش پٹھان ہوٹل کے پیچھے پھینک کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔