بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے، وزیراعلیٰ جام کمال خان

  • December 5, 2019, 11:37 am
  • National News
  • 208 Views

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انسداد بدعنوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ہے، معاشرے میں کرپشن کا خاتمہ اس کے تناسب میں مسلسل کمی سے ممکن ہے جب کہ ذمہ داری کے تعین کے ساتھ سزا کا عمل ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی کو سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا کیوں کہ سسٹم میں جدت لانے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔