سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ

  • December 5, 2019, 11:39 am
  • Education News
  • 174 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ ، امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلئے اب حد عمر 30 برس کی بجائے 28 برس ہوگی، سرکاری ملازمین کیلئے بھی حد عمر 32 سال سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر میں دو سال کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئے درخواست گزاروں کی حد عمر میں 2سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کے سی ایس ایس امتحان کیلئے بھی عمر کی حد میں 4 سال کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سی ایس ایس امتحان کیلئے سرکاری ملازمین کیلئےعمر کی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سی ایس ایس کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس کا نام تبدیل کر کے سینٹرل سروسز آف پاکستان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سئنس اور سوشل سائنس امیدواروں میں نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ غور کیا جا رہا ہے کہ امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرسنٹائل سکور کا نظام متعارف کروایا جائے۔ جبکہ پسماندہ علاقوں کے امیدواروں کیلئے امتحان میں سپیشل کوٹہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سپیشل کوٹہ صرف ڈومیسائل کے بجائے تعلیمی بیک گراؤنڈ پر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان تمام تجاویز کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔