سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کے گھر پر حملہ

  • December 6, 2019, 10:41 am
  • Breaking News
  • 480 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) :سابق وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔تحصیل زہری میں ثناءاللہ زہری کے گھرپر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی ،فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسلح افراد نے رات گئے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے فائرنگ واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی درمیانی شب تحصیل زہری کے علاقے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقع پیش آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی جس کے بعد فائرنگ کرنے والے افراد وہاں سے فرار ہوگئے، اس حوالے سے جب لیویز تحصیلد ارزہری سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقع جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے ۔
تاہم اس حوالے سے رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔واقعہ سے متعلق کا کہنا ہےکہ رات کو میری رہائشگاہ تحصیل زہر ی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، دشمن کی جانب سے چوری چھپکے فائرنگ کرکے فرار ہونا ان کی بزدلی کی علامت ہے، اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے نہ میں اور نہ ہی میرے ورکرز اور بہی خواہوں کے حوصلے نہیں ٹوٹ سکتے، میری پوری زندگی عوامی جدوجہد اور خدمت سے عبارت ہے اور یہ خدمت و عوام سے محبت تاحیات جاری رہے گی۔
انکا کہنا ہےکہ جنہوں نے فائرنگ کی ہے وہ فرار ہوتے ہوئے اپنی شناخت بھی چھوڑ گئے ہیں ان کے قدموں کے نشانات معلوم ہیں۔نواب ثناءاللہ خان زہری کا نے کہا تھاکہ پارٹی رہنماوں کی ایک دو روز میں پریس کانفرنس ہوگی جس میں تحصیل زہری میں میری رہائشگاہ پر فائرنگ واقعہ سے متعلق تفصیلی بیان جاری ہوگا۔