ضلع آواران میں زلزلہ متاثرین عید کے دنوں میں بھی روٹی، پانی ، دواوءں اور دیگر بنیادی اشیاء سے محروم

  • October 18, 2013, 3:19 pm
  • Breaking News
  • 121 Views

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ متاثرین عید کے دنوں میں بھی روٹی، پانی ، دواوءں اور دیگر بنیادی اشیاء سے محروم ہیں۔ آواران میں عید الاضحی کے موقع پر زلزلے سے متاثرہ اکثر افراد اپنے پیاروں کی قبروں پر نظر آ ئے جو 24 ستمبر کے زلزلے میں ان سے بچھڑ گئے تھے۔ عید کے دنوں میں بھی متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہیں۔ لوگ چہروں پر غم کے آثار لئے اپنے تباہ شدہ مکانوں کو دیکھ رہے ہیں ، متاثرین کو امید تھی کہ عید کے تہوار پر شاید حکومت کی طرف سے انہیں کچھ امداد مل جائے لیکن ان کی امیدیں پوری نہیں ہوسکیں۔