چلغوزےکی قیمتوں میں اضافےکی وجہ بیرون ملک ایکسپورٹ ہے

  • December 6, 2019, 12:52 pm
  • Business News
  • 189 Views

کوئٹہ میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں رواں سال 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن چلغوزہ 4000 سے بڑھ کر 8000 روپے کا ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں چلغوزے کی قیمتوں میں اضانے نےشہریوں کو حیران اور دکانداروں کو پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ سال بازار میں اچھی کوالٹی کا چلغوزہ 4000 سے 4500 روپے میں باآسانی دستیاب تھا،اب وہ ہی چلغوزہ 7000 سے 8000روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس اور دیگر اخراجات کی وجہ سےخشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چلغوزے کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ بیرون ملک ایکسپورٹ ہے،خشک سالی سے بھی چلغوزے کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

بازار میں رواں برس خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہےلیکن چلغوزے کی اونچی اڑان نےشہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں چنے کے بھاؤ بکنے ہونےوالے چلغوزے اب سونے کے دام میں فروخت ہورہے ہیں۔