سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی سرگودھا ایکسپریس ڈمپر سے ٹکرا گئی،ٹرین کا ڈرائیورجاں بحق ،دوسرازخمی

  • December 9, 2019, 10:24 am
  • Breaking News
  • 189 Views

سرگودھا(ویب ڈیسک)سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی سرگودھا ایکسپریس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کاڈرائیورجاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی سرگودھاایکسپریس ڈمپر سے ٹکرا گئی ،حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا، سرگودھاٹرین حادثے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر کر الٹ گیاجس سے سرگودھا راولپنڈی ٹریک بندہو گیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملہ حادثے کی جگہ پہنچ گیا۔