بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری

  • December 9, 2019, 10:29 am
  • Weather News
  • 306 Views

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت 7 ، پنجگور اور جیوانی 4 کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کے بعد سردی کی شدت کم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ صفر ، دالبندین 2، نوکنڈی ، بارکھان ، قلات اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت ، کوئٹہ ، تربت،دالبندین ،خضدار ،ژوب ساحلی علاقوں مکران اور لسبیلہ بارش کا امکان ہے۔