ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

  • December 9, 2019, 4:22 pm
  • Education News
  • 173 Views

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) انٹر بینک میں امریکی کرنسی 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ملکی قرضوں کے بوجھ میں 860 ارب روپے کمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15پیسے سستا ہو گیا ہے،انٹر بینک میں 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 8روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے۔جون 2019ء سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 5 فیصد سستا ہوا جس سے قرضوں کے بوجھ میں 860 ارب روپے کمی ہو گئی۔
گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70روپے تک کم ہوگئی ہے ، جو گذشتہ 5ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے۔ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.70روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019 کو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔ اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی ، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ میں روپے کی قدر میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں 9 روپے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ پانچ ماہ کے دوران پاکستان کے روپیہ نے ڈالر کے مقابلے میں اتوار کے روز اعلی سطح پر آنے کے بعد بحالی کے آثار ظاہر کیے ہیں۔ اتوار تک متحدہ عرب امارات کے 1 درہم کی زر مبادلہ کی شرح 30 جون کی اس کی شرح 44.58روپے کے مقابلے میں گھٹ کر 42.14 روپے ہوگئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے کیونکہ گرین بیک کی مانگ میں کمی کی وجہ سے درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ قرضے دینے والے اداروں کی طرف سے ڈالر میں اضافے اور سرکاری کاغذات میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں استحکام حاصل کرنے میں مدد ملی ہے کرنسی ڈیلرز کی قیمت میں ڈالر کے اضافے اور مقامی کرنسی کی توجہ میں اضافے کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں روپے میں مزید اضافے کا امکان رکھتے ہیں۔