حکومت بلوچستان نے 6 ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کردی

  • December 9, 2019, 4:28 pm
  • National News
  • 168 Views

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے اپنی 6 ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن محمد عظیم کاکڑ نے حکومت بلوچستان کی 6 ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے دوران ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں اسٹاف اور میڈیسن کی دستیابی کو یقینی بنایا، صحت کی بنیادی سہولیات کویقینی بنانے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، صوبائی کابینہ نے عوام کے لیے صحت کارڈ کی منظوری بھی دی ہے۔

عظیم کاکڑ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 1122 ریسکیو کے لئے 35 کروڑ روپے جاری کیے، موجود حکومت نے 400 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا اور حکومت کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے، صوبے میں 18 سو نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، کلین وگرین پاکستان پروگرام کے تحت 250 ملین درخت بھی لگائے جائیں گئے۔