بلوچستان کے وزیرصحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • December 10, 2019, 1:20 pm
  • National News
  • 354 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔عہدے سے ہٹانے کا نوٹس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے جاری کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ تاہم عہدے سے ہٹانے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ عہدے سے ہٹانے پر ردعمل دیتے ہوئے میر نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزارت وفاقی کی مشاورت کے بعد دی گئی تھی، اعلیٰ حکام سے اس پر بات کروں گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت ہی کم عرضے میں صوبے بھر عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹانے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال صحت کی وزارت خود دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب سمیت وفاق میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی تھی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شمشاد اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا کو ڈی نوٹیفائی کیا ۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ سے بھی شمشاد اختر کا نام ہٹا دیا گیا تھا ۔ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر مملکت کے برابر درجہ حاصل تھا،ذرائع کے مطابق انہیں محکمے میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن کی طرف سے کئی بار شمشاد اختر سے رابطہ کیا گیا۔ تاہم کہا گیا کہ محمکمہ میں عدم دلچسپی کے باعث عہدے سے ہٹا گیا۔