ڈاکٹرز کو گھس کر ماریں گے

  • December 11, 2019, 10:46 pm
  • National News
  • 207 Views

لاہور ( ویب ڈیسک) : آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے ظلم کی انتہا کر دی۔افسوس کی بات تو یہ ہے کہ وکلاء کو زرا بھی اس بات کا احساس نہ ہوا کہ اُن کی بے حسی کی وجہ سے کتنی جانیں مشکل میں ہیں۔کئی نوجوان وکلاء کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ ڈاکٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ایک وکیل کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں اس ویڈیو کے زریعے سے ڈاکٹرزکو وکیلوں کا لشکر دکھانا چاہتا ہوں۔
وکیلوں کو یہ سمندر اسپتال کی جانب بڑھ رہا ہے جو ڈاکٹرز کو گھس کر مارے گا۔وکیل ڈاکٹر عرفان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ "ڈاکٹر عرفان تمہاری تو خیر نہیں"۔






۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ میں معاملے کو نمٹانے کیلئے لاہور جارہا ہوں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیاں صلحہ ہو چکی تھی۔ یاد رہے کچھ دیر قبل وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے۔ پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے ہیں جب کہ وکلاء نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی ہے۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جن میں گلشن بی بی نامی ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وکلاء نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پرکو تشدد کا نشانہ بنایا۔