بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، برفباری کی پیشگوئی

  • December 11, 2019, 10:57 pm
  • Weather News
  • 462 Views

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، قلعہ عبد اللہ، پشین، مستونگ، ہرنائی، لہڑی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسیٰ خیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3 جبکہ سبی اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔