سوشل میڈیا پر زیر گردش فحش ویڈیو کے کردار سامنے آگئے

  • December 12, 2019, 1:07 pm
  • National News
  • 743 Views

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) : سوشل میڈیا پرکرنے والی نازیبا ویڈیو کے اصل کردار سامنے ا گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق اداکارہ و ماڈل فاطمہ سہیل سے منسوب کی جانے والی نازیبا ویڈیو زیر گردش ہے۔ جس کے کرداروں کو فاطمہ سہیل نے بے نقاب کردیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے نازیبا حرکات کرنے والے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہا کہ اب میرا ہیچھا چھوڑ دیا جائے۔ کسی بھی چیز کو منسوب کرنے سے پہلے اس کہ تصدیق ضرور کرنی چاہیے۔ کسی نے بہت ہی اچھا پلان بنا کر پراپیگنڈا کرنے کی کوشش کی تاہم جھوٹ ہمیشہ جھوٹ رہتا ہے اور اس سے پردہ اٹھتا ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل اداکارہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا شخص کون ہے، مجھ اسکا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہا کہ وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو میں میں نہیں ہوں، میرا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین چاردن سے لوگ مجھے گالیاں دے رہے ہیں،فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہر محسن عباس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ اس شخص نے میرے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔
فاطمہ نے کہا ایف آئی اے کی رپورٹ شئیرکرچکی ہوں ،مجھے عورت ہوکر آواز اٹھانے کی سزا مل رہی ہے۔ اکتوبر میں سائبر کرائم سے رابطہ کیا تھا ۔ میرے سابق شوہرمحسن عباس کی گرل فرینڈ کی جانب سے مجھے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے۔ تاہم فاطمہ سہیل نے نازیبا ویڈیو میں ملوث جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔ جوڑے کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اب میرا پیچھا چھوڑ دیا جائے۔