اُمید ہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا، آصف زرداری

  • December 16, 2019, 1:05 pm
  • National News
  • 185 Views

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں آغا سراج درانی نے کہا کہ بلاول کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آصف زرداری سےاسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ملاقات ہوئی جس میں آصف زرداری نے کہا کہ آغاصاحب آپ کوبھی ضمانت پررہائی مبارک ہو، آپ نےبہادرانہ اندازسےحالات کامقابلہ کیا، امیدہےجلدہم سب کےجھوٹےمقدمات ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےپہلےبھی سالوں جیل کاٹی،اُسوقت نہیں جھکےتواب کیاجھکیں گے، یہ حکومت عوامی حمایت کھوچکی، اُمیدہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا اور ہوسکتاہےآغاصاحب اگلی بارآپ میرےساتھ اسلام آبادمیں ہوں۔

اس موقع پر آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم زرداری صاحب آپ کےلیےفکرمندرہتےہیں،اللہ آپ کوصحت دے، بلاول کی بطوروزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔

بعدازاں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سلمان عبداللہ مرادسے ملاقات کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ریل ہویا جیل کارکن نہ گھبرائیں،قیادت ان کےساتھ ہے۔

شریک چیئرمین نے کہا کہ محترمہ کی پہلی حکومت سےلیکرآج تک انتقامی کارروائیاں جاری ہیں پہلے مجھے محترمہ کو سیاسی دباؤمیں لانےکیلئےجیل بھیجاگیا، آج بلاول کوسیاسی دباؤمیں لانےکیلئےمجھےجیل میں ڈالاگیا لیکن بلاول دباؤمیں آئے گ انہ میں گھبرانےوالا ہوں