امریکی پابندیوں کے بعد راؤانوار کے سنسنی خیز انکشافات

  • December 17, 2019, 11:09 am
  • National News
  • 255 Views

امریکی پابندیوں کے بعد راؤانوارنے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے انکشاف کیا ہےکہ مجھ پرامریکہ نے پابندیاں اس لیےلگائیں کیونکہ میں نے اسلام آباد میں ایک امریکی کو گرفتار کیا تھا جو کہ گولیاں لے کہ سفر کرنا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے بعد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پہلی مرتبہ میڈیا پر آئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مجھ پرامریکہ نے پابندیاں اس لیےلگائیں کیونکہ میں نے اسلام آباد میں ایک امریکی کو گرفتار کیا تھا جو کہ گولیاں لے کہ سفر کرنا چاہتا تھا، میں نے اس پر ایف آئی آر کاٹی اور اسے عدالت میں پیش کیا۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے اسکے ساتھ وہی سلوک کیا جو امریکی ہمارے ساتھ کرتے ہیں اسے کسی سے ملنے نہیں دیا اور نہ ہی کوئی سہولیات دیں۔

نقیب اللہ مسعود کے انکاؤنٹر سے متعلق انھوں نے بتایا کہ عدالت نے کئی شواہد کو نظر انداز کیاتھا ، جے آئی ٹی کی فارمیشن میں بھی سقم تھے،ا نھوں نے کہا کہ عدالت میں جس نمبر کا ڈیٹا پیش کیا گیا تھا، وہ میرا نہیں تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انکے متعلق کہا جاتا تھا کہ ان کو کوئی ایوارڈ آج تک نہیں ملا حالانکہ انکے پاس قائداظم ایوارڈ اوروزارت انسانی حقوق کی جانب سے ایواڈ موجود ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو مارا ہے حالانکہ میں نے صرف آٹھ لوگوں کو مارا ہے جو کہ جرائم پیشہ تھے۔