محکمہ صحت بلوچستان کے 3 افسران معطل

  • December 17, 2019, 1:34 pm
  • Breaking News
  • 240 Views

محکمہ صحت بلوچستان نے فرائض میں غفلت برتنے پر 3 افسران کو معطل کر دیا ۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے محکمہ جاتی کارروائی کے تحت ذمہ داریاں ادا نہ کرنے والے3 افسران کو معطل کردیا گیا۔

فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیے جانے والے افسران میں ضلع پنجگور، ہرنائی ، کچھی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈی ایچ کیو اسپتال ، ہرنائی ، پنجگور کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نا اہل افسران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔