ٹک ٹاک سٹار نے دبئی مال میں ہراساں کیے جانے کی ایک اور ویڈیو

  • December 18, 2019, 12:29 pm
  • Entertainment News
  • 505 Views

دبئی(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔اعلیٰ ترین شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ سوشل میڈیا سٹار سمجھی جاتی ہیں۔ حریم شاہ کو چند روز قبل کراچی میں اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گئیں تاہم اب انہیں پاکستان کے بعد دبئی میں بھی جنسی طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


حریم شاہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں دبئی کے مال میں سیکڑوں لوگوں نے گھیر لیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔حریم شاہ نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ مجھے دبئی میں شاپنگ مال کے افتتاح کے لیے بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا لیکن اس دوران سو سے زائد پاکستانیوں نے مجھے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ مجھے دھکیلا اور لات ماری۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس طرح آپ لوگ اپنی خاتون سے ایسا رویہ رکھتے ہیں؟