امریکی میگزین کا ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین، تصویر سرورق پر شائع

  • December 18, 2019, 12:32 pm
  • National News
  • 168 Views

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو امریکی میگزین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی تصویر امریکی میگزین ’Teen Vougue‘ کے کور پیج (سرورق) پر شائع کی گئی۔

امریکی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے صدمے سے باہر آنے، تعلیم اور نوجوانوں سے آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

اس حوالے سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ آگاہی حاصل کرنا تبدیلی لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ اگلے 10 برسوں میں نوجوان دنیا میں تبدیلی لائیں گے۔