دھماکے کے ذریعے سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا

  • December 19, 2019, 11:02 am
  • Breaking News
  • 331 Views

بلوچستان کے ضلع بولان میں زور دار دھماکہ، تخریب کاروں کی جانب سے دھماکے کے ذریعے سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان میں شر پسند کاروائی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے ضلع بولانا سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یوں سوئی سے کراچی کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی سے کوئٹہ تک متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت جلد کر لی جائے گی۔