پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا

  • December 20, 2019, 10:28 am
  • National News
  • 192 Views

پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا، لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی چوکیاں تباہ کر دی گئیں، بھارتی فوجیوں کو تباہ شدہ چوکیوں سے ہلاک شدہ اور زخمی اہلکاروں کو نکالتے دیکھا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوں کا حملہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جوڑا سیکٹر پر خوفناک بمباری کی جس کے باعث پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی اور منہ توڑ کاروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی توپیں ور بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ جبکہ اس دوران بھارتی فوجیوں کو اپنی تباہ شدہ چوکیوں سے زخمی اور ہلاک شدہ فوجیوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 2 شہریوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
جبکہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سرحدوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مشکوک حرکات کی گئی ہیں جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ بھارت، پاکستان سے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کیے بیٹھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر 5 جگہوں پر لگی باڑ کو کاٹ دیا ہے۔ جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار غیر معمولی نقل و حرکت کی گئی ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔ سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔