الطاف حسین کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا، بھارت کا شہریت دینے سے صاف انکار

  • December 20, 2019, 10:29 am
  • National News
  • 162 Views

الطاف حسین کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا، بھارت کا شہریت دینے سے صاف انکار، مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نافذ کیے گئے نئے قانون کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھارت میں سیاسی پناہ تک نہیں مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ بانی الطاف حسین کو بھارتی شہریت ملنا ناممکن ہوگیا ہے۔ بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنیوالے خاندان سے تعلق رکھنے والے متحدہ الطاف حسین نے گزشہ ماہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر بھارت انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ اور سیاسی پناہ کی ضمانت دے تو وہ بھارت آنے کو تیار ہیں۔ تاہم اب الطاف حسین کو بھارتی قانونی ماہرین نے بتایا ہے کہ حال ہی میں منظور کیے گئے مسلمانوں کے مخالف قانون کے بعد اب بظاہر الطاف حسین کو کسی صورت بھارت کی شہریت یا وہاں سیاسی پناہ نہیں مل پائے گی۔
دوسری جانب معروف خاتون اینکر نادیہ مرزا کی جانب سے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نادیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اپنے ملک سے غداری کرنے اور بھارت کی شہریت و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر گئے ہیں۔ نادیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ایک اخبار میں خبر چھپی ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مزید تہلکہ خیز تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کے برطانیہ میں جیل جانے کے امکانات واضح ہیں۔ اس تمام صورتحال میں الطاف حسین بھارت کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین اس مقصد کیلئے بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں اور آئے روز پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں۔
تاہم اب جب بھارتی حکام نے انہیں یہ بتایا کہ بھارت میں اب کسی مسلمان کو شہریت نہیں دی جا سکے گی، تو پھر الطاف حسین نے ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں بھارت کی شہرت بھی حاصل ہو جائے۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا کر پوجا پاٹ بھی کروائی ہے اور باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔