کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے 3 افراد جاں بحق

  • December 20, 2019, 10:42 am
  • Breaking News
  • 302 Views

کوئٹہ: کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ گیس لیکج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔