موٹروے پولیس کے اہلکار اونٹوں کے گلے میں یہ ریفلیکٹرز کیوں باندھ رہے ہیں؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

  • December 20, 2019, 12:06 pm
  • National News
  • 243 Views

لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے پولیس کے یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں کی اونٹوں کی گردنوں اور ٹانگوں میں ریفلیکٹر لگانے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور اب ان کے پیچھے چھپی کہانی بھی سامنے آگئی ۔ دنیانیوز کے مطابق پاکستان میں حادثات کی روک تھام کیلئے اونٹوں پر ریفلیکٹرز لگانا شروع کر دیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں 12 لاکھ اونٹ موجود ہیں اور آبادی کے لحاظ سے 36 فیصد بلوچستان، 33 فیصد پنجاب اور اسکے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا میں ملتے ہیں۔ گوادر، تربت، آواران، چاغی اور لسبیلہ میں ان اونٹوں سے سواری اور بار برداری کا کام لیا جاتا ہے۔موٹر وے پولیس نے اونٹوں کی گردنوں اور ٹانگوں پر ریفلیکٹرز پہنانے کا کام شروع کیا ہے تاکہ شاہراہ پر ڈرائیور دور ہی سے کسی اونٹ کی موجودگی سے باخبر ہوسکے۔ اس اقدام کی وجہ بلوچستان کے راستے میں گاڑیوں کے اونٹوں سے ٹکرانے کے واقعات ہیں جو انسانی جانوں کے ضیاع اور اونٹوں کی ہلاکت کا باعث بنے ہیں۔

موٹروے پولیس نے اونٹوں کے مالکان سے بات چیت کرنے کے بعد انکی مدد سے پالتوں اونٹوں کو ریفلیکٹرز پہنائے ہیں جو روشنی پڑنے پر چمکتے ہیں اور یہی ڈرائیور کو کسی وجود کی سڑک یا اطراف میں موجودگی سے ہوشیار کرے گی۔