پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

  • December 20, 2019, 4:46 pm
  • National News
  • 306 Views

پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی فوبیا کا پروپیگنڈہ ختم کرنے کے لئے پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اپنا ٹی وی چینل میدان میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے وقت وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا. اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات میں فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا. عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا‘انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا.تاہم اب پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔
کوالالپمور سمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔جب کہ دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے ایک بہترین تجویز پیش کی ہے