وٹس ایپ نے نیا اور منفرد فیچر متعارف کروا دیا

  • December 24, 2019, 11:20 am
  • Science & Technology News
  • 302 Views

ہمارا کوئٹہ ـ (انفارمیشن ڈیسک)وٹس ایپ نے نیا اور منفرد فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اب وٹس ایپ پر چیٹ کا سکرین شارٹ لینے کے بجائے اس فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ دنیامیں موجود پیغام رسائی کے لیے سب سے بڑی ایپ سمجھی جاتی ہے۔ وٹس ایپ کے ذریعے سے قریباً 65 ارب پیغامات روزانہ بجھوائے جاتے ہیں اور اس تعداد میں روز با روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل وٹس ایپ کو مشہور و معروف کمپنی فیس بک نے خرید لیا تھا۔ وٹس ایپ پر لوگوں کو اپنی ضروری چیٹ کو محفوظ کرنے کے لیے اسکا سکرین شورٹ لینا پڑتا تھا جس کے باعث بہت سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب وٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں سکرین شورٹ لینے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
اس فیچر کو انڈرائیڈ، آئی فون اورونڈوز فونز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے استعمال کا طریقہ بہت زیادہ آسان ہے۔ آپ کو جس چیٹ کو محفوظ کرنا ہے سب سے پہلے اس ساری چیٹ کو سلیکٹ کریں، سب سے اوپر سٹار کا ایک نشان آجائیگا، اسے دبائیں، آپکے مسجز وہاں محفوظ ہو جائینگے،اگرآپ ان تمام میسیجز کو دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بھی بہت زیادہ آسان ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے وٹس ایپ کو کھولیں اور اوپر موجود تین ڈاٹ کے آپشن کو دبائیں اور سٹارڈ میسیجز کاآپشن سیلیکٹ کریں۔
آپکو آپکی مذکورہ چیٹ مل جائیگی۔ اس سے صارفین کے لیے بہت زیادہ آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ وہ صارفین جو کہ اپنی چیٹ کو فون میں محفوظ کرتے تھے اب انکی خصوصی چیٹ ایپ کے اندر ہی محفوظ ہو جایا کریگی۔ اسکے علاوہ اگر آپ کے موبائل سے وٹس ایپ ڈیلیٹ ہو گئی ہے تو کسی دوسرے فون میں وٹس ایپ اکاونٹ لاگ ان کرکہ بھی اس چیٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔