مجھے نہیں یاد آخری بار کب نہائی تھی: لیڈی گاگا

  • December 24, 2019, 12:23 pm
  • Entertainment News
  • 524 Views

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے منفرد بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے لیڈی گاگا آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر 33 سالہ گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں نہیں یاد کہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں ۔
اپنے ٹوئٹ میں لیڈی گاگا نے اس بات کا عتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے مینیجر نے ان سے سوال کیا کہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں لیڈی گاگا کے مطابق انہوں نے اپنے مینیجر کو جواب دیا کہ انہیں یاد نہیں کہ آخری بار وہ کب نہائی تھیں۔ پاپ گلوکارہ نے اپنے مینیجر سے ہونے والی ذاتی گفتگو کو ٹوئٹر پر شیئر کی ۔ واضح رہے کہ لیڈی گاگا دنیا بھر میں بیوٹی آئیکون کے طور پر بھی خوب شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں کروڑوں شائقین انہیں دیکھنے اور سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔وہ جہاں بھی کنسرٹ کرنے جاتی ہیں تو مداحوں اور شائقین کی ایک بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچ جاتی ہے۔