چپن سے ہی دو شادیوں کا کیٹرا تھا، بڑے ہو کر دو شادیاں کر کے ہی دم لیا

  • December 24, 2019, 2:36 pm
  • National News
  • 218 Views

فیاض الحسن چوہان نے اینکر سہیل وڑائچ کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2002 ء میں ایک کالج میں بطور ایم پی اے تقریب میں شرکت کی جہاں ایک سٹوڈنٹ پسند آگئی۔ بعدزاں فیاض الحسن چوہان نے اس لڑکی حمیرا سے شادی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری شادی سے ان کی 4 بیٹیاں ہیں۔اینکر سہیل وڑائچ نے بیٹے کی خواہش رکھنے سے متعلق سوال پوچھا تو فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیٹیوں کی پیدائش کا کھلے دل سے استقبال کیا۔
میری بیوی ڈری ہوئی تھی، تاہم جب میری چوتھی بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے ملازم کو سب گھروں میں اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بچپن سے ہی دو شادیوں کا کیٹرا تھا، بڑے ہو کر دو شادیاں کر کے ہی دم لیا۔
سٹیج اداکار نرگس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نرگس کو حاجن کہنے پر بہت شدید ردعمل آیا۔بعدازاں نرگس کو باجی کہنا پڑا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں سوفٹ ویئر انجینئر تھا ، بعد ازاں 2002 میں پبلک انجینئرز بن گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر کا خرچہ 2 سے تین لاکھ روپے ہے۔ میرا تعلق میڈل کلاس فیملی سے ہے۔ وزیر بننے کے بعد میں خود کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آیا ۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے غیر مہذب انداز میں میری ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر میں اٹھ کھڑا ہوا۔ تاہم یہ سیاست کا ہی حصہ ہے کئی بار اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عمران خان حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ہمیشہ فرنٹ پر کھیلنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ حسان نیازی کے الزامات سے متعلق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حسان نیازی بچے ہیں غلطیاں کرتے رہتے ہیں۔