نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،بابراعظم کی3 درجے بہتری،چھٹی پوزیشن پر آگئے

  • December 24, 2019, 2:40 pm
  • Sports News
  • 201 Views

کراچی (ویب ڈیسک)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی پاکستانی باﺅلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،بیٹنگ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم3 درجے ترقی پاکر نویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے،اسد شفیق 20 ،اظہرعلی 26 ،شان مسعود41 اورعابدعلی62 پوزیشن پر آگئے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹسمین رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرارہے ،آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے اور کیوی کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔

باولنگ کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا،نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 15 ویںاوریاسر شاہ22 ویں نمبر پر موجودہیں،آل راونڈرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کوئی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں،پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رینکنگ میں بدستورساتویں نمبر پر براحمان ہے ۔