ایل اور سی پربھارت کی فائرنگ،پاک فوج کے 2جوان شہید،جوابی کارروائی میں دشمن کے3فوجی ہلاک،چوکی تباہ

  • December 26, 2019, 10:51 am
  • Breaking News
  • 244 Views

جنگی جنون میں مبتلا بھارت شرپسندی سے باز نہ آیا۔لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرکے پاک فوج کے دوجوانوں کو شہید کردیا۔جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی مارے گئے جن میں سے ایک صوبیدار شامل ہے۔

ضرور پڑھیں: حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کر دی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیااورحاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ کردی،جس سے ایک صوبیدار سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے جبکہ دیواسیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں شہید ہوانے والوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی احسان شامل ہیں۔