سال 2019،بلوچستان میں کسٹمزنے5 ارب روپےمالیت کاسامان قبضےمیں لیا

  • December 26, 2019, 3:38 pm
  • National News
  • 227 Views

سال 2019 کے دوران بلوچستان میں کسٹم نے 5ارب روپے کی مالیت کا غیر ملکی سامان جبکہ 19 لاکھ لیٹر ایرانی پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ لیٹرایرانی پٹرول اور ڈیزل جبکہ 1215 ملین مالیت کی 606 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں، 600 ملین کی 3000 کلو گرام منشیات قبضے میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ 5 ارب روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ سامان جس میں کپڑا،ٹائر، چھالیہ، پان پراگ ،سگریٹ،آٹو پارٹس ،اسکریپ ،ویلڈنگ راڈ ، ممنوعہ ادویات اور بھینسوں کو لگانے والے ہارمون کے انجکشن قبضے میں لئے گئے جبکہ رواں سال اب تک 1228 کیسز بھی درج کئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کوئٹہ کسٹم کے تین افسران ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ،انسپکٹر مصور مینگل اور نثار جمالی دوران ملازمت شہید ہوئے۔