ایگل فورس اہلکاروں کے رویئے کا نوٹس لیا جائے‘انجمن اخبار فروشاں

  • December 30, 2019, 12:08 pm
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ( این این آئی) انجمن اخبار فر وشاں کے صدر حا جی غا زی خان محمد شہی نے آئی جی اور ڈی آئی جی سے اپیل کی ہے کہ ایگل فورس کے اہلکاروں کی طرف سے اخبار فروشوں کو تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایگل فورس کے اہلکار اخبار فر وشوں کو آئے روز تنگ کر تے ہیں گز شتہ روز اخبار فر وش اللہ بخش کو ایگل فورس وا لوں نے روکا تواس نے تعا رف کرا کے اپنا کا رڈ دکھا یا تو ایگل فورس والوں نے کارڈ پھینکا اور کہا کہ ہمارے سا منے اس کا رڈ کی کو ئی حیثیت نہیں ،سر یاب تھا نے لے جا کر کے جا معہ تلا شی لی اور اخبار فروش کی بے عز تی کی ۔اخبار فر وش یو نین کے صدر حا جی غا زی خان نے تما م اخبا رات سے اپیل کی کہ محکمہ پو لیس کے بیانات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اگر کسی بھی اخبار میں بیان شا ئع ہوا تو اس کی تر سیل پو رے صوبے میں روک دی جا ئے گی۔